لاہور ( سپیشل رپورٹر)گلوکار افتخار سمراء نے نئے گیت ’’کدھر گئی تیری گل دی گھانی‘‘ کا ویڈیو بنانے کیلئے پیپرورک مکمل کرلیا۔ انہوں نے مذکورہ گیت کیلئے لوکیشنز اور ماڈلز کا انتخاب کرلیاہے۔ جس میں ٹک ٹاکر سدرہ المعروف لاڈو رانی اور آفتاب ماڈلنگ کرینگے۔ گانے کے شاعر اور میوزک ڈائریکٹر حماد اظہر ہیں۔ افتخار سمراء نے کہا کہ ’’عشق تیرے دا سجناں‘‘ کو سوشل میڈیا اور موسیقی کے حلقوں میں پسند کیا گیا۔معیار اور اپنے روایتی کلچر کو پروموٹ کرنے کیلئے نیا گانا تیار کیا۔ ویڈیو ڈائریکٹر جاوید یوسف اور ڈی او پی اشفاق بھولا ہیں ۔ گانے کی ویڈیو جلد آن ائیر کردی جائیگی۔