لاہور(سپورٹس رپورٹر) افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کریں گے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سترہ رکنی ٹیم میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، صدیق اٹل، رحمت شاہ اور نجیب زدران شامل ہیں۔ اکرام علی خیل، شاہد کمال، محمد نبی، کریم جنت، عظمت عمر زئی، راشد خان اور عبدالرحمان بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ نوین الحق، مجیب الرحمن، فضل الحق فاروقی اور نور احمد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔سیریز کیلئے چار ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہے۔ آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل سپر لیگ کے میچز ستمبر میں ہوں گے۔