بیوی سے تعلقات کا شبہ، ساتھیوں سے ملکر زمیندار کی ناک اوردونوں کان کاٹ دئیے 

Jul 24, 2021

کوٹ ادو، مظفر گرھ، قصبہ گجرات(خبر نگار، نمائندہ نوائے وقت)تھانہ محمود کوٹ کی حدودمیں جہالت کی انتہا، عید کے دوسرے روز لادی گینگ طرز کا واقعہ،بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبہ پر ہمسائے نے محنت کش کا ناک اور دونوں کان کاٹ لیے ،تشویشناک حالت کے باعث زخمی نوجوان نشتر ہسپتال منتقل، تفصیل کے مطابق کوٹ دو کے نواحی علاقہ تھانہ محمود کوٹ کی بستی کھوکھر میں رہائش پزیر کھنڈویہ برادی کے فاروق کھنڈویہ کوہمسائے اکرم سہارن پر اپنی بیوی راشدہ بی بی  کے ساتھ نا جائز تعلقات کا شبہ تھا،عید کے دوسرے دن اکرم سہارن اپنے رقبہ میں پانی لگائے کھڑا تھا کہ اسی اثناء میں فاروق کھنڈویہ اپنے دیگر کھنڈویہ برادری کے ساتھیوں عبدالرؤف ،محمد مظہر ، عبدالقیوم ،سجاد،محمد اعظم اور ایک نامعلوم کے ہمراہ چاقو اور استرے اگیا اور محمد اکرم سہارن کو اٹھا کر نزدیکی فصل کماد میں لے گئے جہاں انہوں نے اس  کا استرے سے پہلے ناک کاٹا غصہ ٹھنڈا نہ ہونے پر پھر اس کے دونوں بھی کان کاٹ لیے،واقعہ کی اطلاع پر ایس ڈی پی او کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری ایس ایچ او محمودکوٹ سمیت  پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور تشویشناک حالت میں متاثرہ شخص کو ار ایچ سی گجرات پہنچایا تاہم تشویشناک حالت کے باعث اسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تاحال تشویشناک بتائی جا رہی ہے، پولیس محمودکوٹ نے متاثرہ محمد اکرم کھنڈویہ کے سسرحافظ رحیم بخش سہارن کی مدعیت میں اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت  مقدمہ نمبر 287/21زیر فعہ 324/334/336/148/149درج کر کے مرکزی ملزم فاروق کھنڈویہ سمیت تمام ملزمان کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا،دوسری طرف پولیس ترجمان کے مطابق اکرم کے ناک کان اس لیئے کاٹ دیئے تھے کہ فاروق کو شک تھا کہ اس نے اسکی بیوی کوچھیڑاتھا،پولیس نے فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے جائے موقع کا معائنہ کیا، زخمی کو۔ہسپتال شفٹ کیا اور مرکزی ملزم فاروق سمیت تمام م ملزمان کو فوری طور گرفتار کر لیا گیا،اس حوالے سے ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری نے کہا کہ واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں