ریاست مدینہ کی دعویدارحکومت نے ہرچیز عوام کی پہنچ سے دورکردی:مولانا امجد 

 لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے جامعہ رحمانیہ میں نماز عید کے اجتماع اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دین اور وطن کیخلاف  ہرسازش کو ناکام بنانے کیلئے ایک ہے ،عید الاضحی اللہ کے حکم پر ہر قربانی دینے کا پیغام دیتی ہے اور ہر انا اور خواہشات کو قربان کرنے کا درس دیتی ہے ،مہنگائی مافیا بے لگام عید پر حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات مہنگاکر کے غریب عوام کو عید تحفہ دیا گیا،ریاست مدینہ کے دعویداروں نے چینی ،آٹا ،گھی ،دودھ اور ادویات سمیت تمام ضرورت اشیاء کو عوام کی پہنچ سے دور کر دیا ہے ،حکومت عملی طور پر مکمل طور پر ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی پورے ملک میں مافیاز کا راج ہے،موجودہ حکومت نے عوام کو منافع خوروں اور مافیازکے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے ،ملک دن بدن نئے سے نئے بحران کا شکار ہوتا جا رہے ان تما م بحرانوں کا حل صرف اور صرف شفاف انتخابات میں ہے۔انہوں نے کہاکہ جے یو آئی ملک اور اسلام کے خلاف ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کرتی رہی اور کرتی رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن