لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 25جولائی کاسورج کشمیر میں پیپلزپارٹی کی فتح کی نویدلے کر طلوع ہوگا۔کشمیر کازکے لیے پیپلز پارٹی کی قربانیاں کسی سی ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔پارٹی کے سینئر نائب صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ کشمیری سیاست میں خرید و فروخت کرنیوالی جماعت کو مسترد کر دیں۔تبدیلی کے نام پر تباہی لانیوالوں کا کشمیر میں کوئی مستقبل نہیں۔نائب صدر رانا عرفان نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے بعد یہاں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دے گی۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک کا کہنا تھا کہ عوام نے ن لیگ کا دور اور پی ٹی آئی کی تبدیلی کا مزہ چکھ لیا،مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے۔فنانس سیکرٹری عاصم محمود بھٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نیکشمیر کے حقیقی نمائندوں کو ٹکٹ دئیے ہیں۔کشمیری 25جولائی کو سلیکٹڈ اور اس کے نما ئندوں کو مسترد کردیں گے۔