قربانی کا گوشت اور خون نہیں اللہ کو نیتپسند ہے:تطہیر حسین زیدی 

 لاہور(خصوصی نامہ نگار) علی مسجد جامعہ المنتظر ماڈ ل ٹاون میں مولانا سید تطہیر حسین زیدی نے نماز عید الضحی کی امامت کروائی۔انہوں نے خطبہ عید میں فلسفہ قربانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ سنت ابراہیمی کی یاد میں دین خدا کی سربلندی کے لیے اپنی خواہشات کی اور ذاتی مفادات کو بھی قربان کریں۔ قربانی کا گوشت اور خون نہیں، بلکہ قربانی کرنے والے کی نیت اللہ کو پسند ہے۔ہمیں گوشت ذخیرہ کرنے کی بجائے، غریب اور مستحق افراد میں تقسیم کرنا چاہیے۔ جامعتہ المنتظر میں سینکڑوں چھوٹے بڑے جانوروں کی اجتماعی قربانی کی گئی اور مستحقین میں گوشت تقسیم کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن