راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب کے سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے بلدیاتی نظام کی بحالی کیلئے اختیارت کی منتقلی کیلئے صوبائی، ڈویژن، ضلعی اور تحصیل سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دیں جوپلاننگ، عملی اقدامات اور وسائل کی تقسیم کیلئے ٹھوس تجاویز مرتب کریں گی ٹیموں میں بحال ہونے والے چیئرمین یوسی، یوسی سیکرٹری بھی شامل ہوں گے صوبائی سطح کی چھ رکنی ٹیم کے نگران سیکرٹری بلدیات خود ہوں گے سپیشل سکریٹری لوکل گورنمنٹ، فنانس ، ریگولیشنز کے نمائندے بھی شامل ہوں گے ڈویژنل سطح کی پانچ رکنی ٹیم کا سربراہ متعلقہ ڈویژن کے کمشنر ہوں گے ڈی سی، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے ضلعی لیول کی آٹھ رکنی ٹیم کے سربراہ متعلقہ ڈی سی ہوں گے بحال شدہ لوکل گورنمنٹ کا نمائندہ، اے ڈی سی ایف اینڈ پی، اے سی سی جی ، سی او کارپوریشن ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نمائندے ہوں گے تحصیل لیول کی پانچ رکنی منتقلی ٹیم کا سربراہ متعلقہ اے سی ہوگا چیئرمین یونین کونسل ، سیکرٹری یونین کونسل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ممبرز ہوں گے،محکمہ بلدیات کی منتقلی، ٹیموں کی براہ راست نگرانی صوبائی ٹیم کے ذمہ ہوگی۔
بلدیاتی نظام کی بحالی ،اختیارت کی منتقلی کیلئے ٹیمیں تشکیل
Jul 24, 2021