قبولہ: رشتہ کے تنازعہ پر 5نوجوانوں پر تشدد، سرکے بال مونڈ ڈالے

قبولہ (نامہ نگار) رشتہ کے تنازعہ پر ملزمان نے گھر بلا کر 5 نوجوانوں پر تشدد کر کے سر کے بال مونڈ ڈالے۔ قبولہ کے نواحی گاؤں 20 کے بی کے محمد جاوید سے 153 ای بی کے عبدالرحمان کا رشتہ کا تنازعہ چل رہا تھا۔ گزشتہ روز عبدالرحمان اپنے 5ساتھیوں کے ہمراہ گاؤں 20 کے بی آئے تو جاوید اور اس کے بھائیوں کے ہتھے چڑھ گئے ۔ ملزموں نے تشدد کیا اور بعد میں عبدالرحمان سمیت اس کے باقی ساتھیوں  محمدشہزاد،محمد شان، آ صف اور محمد فیاض کے سر کے بال مونڈ  ڈالے۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔اور تفتیش شروع کر دی۔ملزمان نے کہا پانچوں افراد لڑکی اغوا کرنے آ ئے تھے اسی لیے ایسا سلوک کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...