کراچی(آئی این پی)کراچی میں پولیس نے بپھرنے والے قربانی کے جانور بھینسے کو گولیاں مارنے کے لیے جدید اسلحے کے استعمال کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی گارڈسمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا،پولیس کے مطابق اسکیم 33میں قربانی کے لیے لائے گئے بھینسے پر فائرنگ میں استعمال ہونے والی ایک رائفل بھی قبضے میں لے لی ہے اور فوٹیج میں نظر آنے والے مزید افراد کی تلاش کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔