دہلی ( نوائے وقت رپورٹ) بھارتی کسانوں کا متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے دلی کے جنتر منتر پر بھی دھرنا دیدیا ہے۔ متحد ہ کسان مورچہ نے پارلیمنٹ کے سامنے کسان پنچایت منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، مودی سرکار کی جانب سے لال قلعے کے اردگرد سخت حفاظتی انتظامات کر لیے گئے ہیں، جگہ جگہ پویس اہلکار تعینات ہیں، سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، سڑکوں پر کیل بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔گزشتہ روز بھارتی پولیس نے 200 کسانوں کو حکومت کے خلاف احتجاج پر گرفتار کر لیا تھا، کسانوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار ان کے پرامن احتجاج کے باوجود اوچھے ہتھکنڈے اختیار کر رہی ہے۔، ان کو احتجاج کے مقام پرآنے سے روکنے کیلئے ناجائز طریقے سے تنگ کیا جاتا ہے۔ بھارتی کسان رہنما بلبیر سنگھ رجوال کا کہنا تھا کہ مون سون سیزن کے دوران روزانہ 200 کسان پارلیمنٹ کے سامنے حکومت کو اپنے مطالبات کی یاد دہانی کیلئے احتجاج جاری رکھیں گے۔
بھارتی کسانوں ک ا متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری، دہلی میں دھرنا
Jul 24, 2021