واشنگٹن (آئی این پی) امریکی ایوان نمائندگان نے افغان مترجمین کیلئے خصوصی ویزے جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ طالبان کیخلاف جنگ میں امریکا کی مدد کرنے والے 8 ہزار افغان باشندوں کو خصوصی ویزے جاری کئے جائیں گے،امریکا نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان میں افواج کے ساتھ مترجم کا کام کرنے والے افغانیوں کو ورجینیا کے فوجی اڈے پر پناہ دی جائے گی۔جو بائیڈن کا کم از کم 18 ہزار افغان شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو امریکہ میں تارکین وطن کے طور پر قبول کرنے کا کہا تھا۔ جو گذشتہ دو دہائیوں سے امریکی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ ان مترجموں کو امریکی فوجوں کے انخلا کے بعد طالبان سے انتقامی کارروائیوں کا خطرہ ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان نے افغان مترجمین کیلئے خصوصی ویزے جاری کرنے کی منظوری دیدی
Jul 24, 2021