اللہ کے پاس قربانی کا گوشت اور خون نہیں تقویٰ پہنچتا ہے ۔ الحاج سعید صابری 

Jul 24, 2021

کراچی ( نیوز رپورٹر) مرکز اہلسنت حنفیہ عالم گیر جامع مسجد لانڈھی کے جامع سلیم اور مدرسہ حنفیہ رضویہ کے تحت اجماعی قربانی عرصہ 22 سال سے سرکاری اجازت نامے کے ساتھ انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں علمائے اہلسنت کی زیرنگرانی بڑی تعداد میں اللہ کی راہ میں جانور قربان کئے گئے کیونکہ ایام نہر کے اندر اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ عمل جانوروں کا خون بہانا ہے الحاج سعید صابری مفتی خرم اقبال رحمانی ، سر فرید احمد ، محمد فاروق ، مولانا محمد متین ، ظہیر الحسن رضوی ، مولانا عمران احمد خان ، مولانا محمد جمال خان بن ہاشم اور دیگر نے کہا کہ دینی اور فلاحی اداروں کو کھالیں جمع کرنے کے لئے بلا تفریق NOC جاری کی جانی چاہیے لیکن ضلع کورنگی میں کئی مساجد اور مدارس کی NOC رینیو کرنے میں انتہائی تاخیر سے مذہبی ادارے مضطرب ہو گئے ضرورت اس امر کی ہے کہ NOC کی رینیو کے طریقے کار کو آسان بنایا جائے اور اس موقع پر ہم ڈپٹی کمشنر کورنگی کے شکر گزار ہیں کہ اُنہوں نے NOC جاری کرنے میں خصوصی تعاون فرمایا ۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ حضرت ابراہیم کی زندگی کی سانس سانس اور گام گام قربانی ہی کا دوسرا نام ہے ۔ قرآن علیشان بتاتا ہے کہ ہم نے حضرت ابراہیم کو مختلف امتحانوں میں آزمایا اور وہ اُن میں کامیاب و کامران رہے۔ آزمائشوں میں کامیاب و کامران کا صلہ ہم نے اُنہیں یہ دیا کہ اُنہیں آنے والے تمام زمانوں کا امام و مقتدیٰ بنا دیا ۔

مزیدخبریں