عید ِ قرباں پر اپنی اَنا فنا کئے بغیر مقصدِ قربانی کا حصول ناممکن ۔شاہ عبد الحق 

کراچی( نیوزرپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری،ناظم کراچی ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے عید کے بڑے اجتماعات سے اپنے خطاب میں کہاکہ کہ عید شکرِ خداوندی کے ساتھ اخوت،محبت و رواداری کا دن ہے ،آپس کے تمام گلے شکووں کو فراموش کر کے اتحا د و محبت کا عملی مظا ہرہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عید ِ قرباں پر اپنی اَنا کو فنا کئے بغیر مقصدِ قربانی کا حصول ناممکن ہے۔ عید الالضحیٰ میں قربانی اس عہد کی تجدید و اعتراف ہے کہ ہما را جینا مرنا اللہ کیلئے ہے ،زندگی کا مقصد دین اسلام کی سرفرازی ہے اور اس کیلئے کسی قربانی سے گریز نہ کرنا مقصد ِحیا ت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سنت ابراہیمی کا تقاضہ ہے کہ ہم بھی دین ِ اسلام ،ملک و ملت کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے گریز نہ کریں ،قربانی ہی وہ راستہ ہے جس پر چل کر رب کے صالحین بندوں نے انسانیت کی کایا پلٹ کر ظلم و ناانصافی کا خاتمہ کر کے عدل و مساوات کی روشنی پھیلائی۔انہوں نے مزید کہا کہ پا کستان سمیت دنیا کو اس وقت وبائی مرض کی صورت میں شدید چیلنج درپیش ہے، وَبا سے بچائو کیلئے طبی ماہرین کی بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہما  را دین ایک دوسرے کے دکھ درد کو محسوس کرنے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے ۔رب کے نزدیک پسندیدہ شخص وہ ہے جو دکھی ،غم زدہ اور محروم مخلوق کے کام آئے اور ان کی مشکلا ت کا مداوا کرے ۔ 

ای پیپر دی نیشن