عبدالصمد تاجی کی علمی خدمات کو  ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، یعقوب احمد شیخ

Jul 24, 2021

کراچی(نیوز رپورٹر)کنٹریکٹ اینڈ ورک چارج ایمپلائز اتحاد کے صدر یعقوب احمد شیخ نے کہا ہے کہ عبدالصمد تاجی کی اچانک وفات علم وادب کا روشن چراغ بجھ گیا ہے ۔عبدالصمد تاجی  کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا، انہوںنے آخری سانسوں تک قلم کو اپنا ہتھیار بنایا وہ کراچی کی ادبی سرگرمیوں کی رونق تھی ان کے انتقال سے شہر کراچی ایک بے لوث ادبی شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔ عبدالصمد تاجی نے پوری زندگی علم ادب کی خدمت کی وہ سچے آدمی تھے انھوں نے کراچی کی ادبی سرگرمیوں کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔ عبدالصمد تاجی غریب پرور آدمی تھے اور انھوں نے بڑی جدوجہد کے بعد اپنا مقام بنایا تھا۔ عبدالصمد تاجی کی اچانک وفات ہم سب کو سوگوار کر گئی ہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں