کراچی( نیوزرپورٹر) محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے بانی و چیئرمین، ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ مہنگائی، بدامنی اور کرپشن نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود حکمران غفلت و لاپروائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کی آئینی ذمہ داری ہے کہ عوام کی بہتری کے لئے اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز فاروقیہ پر مختلف سیاسی و سماجی رہنماں سے عید الاضحی کے موقع پر ملاقات کرتے ہوئے کیا ملاقات میں علامہ عبد الخالق فریدی، یعقوب احمد شیخ، عطا اللہ عالم نوری، ریحان احمد خان، محمد سلیم چندریگر، نویدستار و دیگر شامل تھے اسلم خان فاروقی نے کہا کہ مہنگائی، بدامنی اور کرپشن کو قابو کرنے میں حکمرانوں کی غفلت و لاپروائی کے خلاف مہم چلانے کا جلد اعلان کریں گے۔