میرپورخاص(بیورورپورٹ) میرپورخاص میں شہریوں نے عید کے تین دن بغیر بجلی کے گزاری شدید گرمی اور عید کے دنوں میں بجلی کی بندش پر شہریوں نے حیرت کا اظہار کیا جبکہ قربانی کا گوشت جن شہریوں نے فریج میں رکھا تھا انکا گوشت بجلی کی بار بار بندش اور لوڈ شیڈنگ کے سبب خراب ہوگیا دوسری جانب میرپورخاص کے کئی علاقوں میں ٹرانسفارمر ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود نصب نہیں کئے جا سکے ہیں میرپورخاص کے شہریوں نے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عید شدید گرمی میں گزاری جس کی وجہ سے عید کی خوشیاں ماند ہو گئیں دوسری جانب حیسکو کے دفتر شکایات میں عملہ موجود نہیں ہے اور افسران اور دیگر عملے نے اپنے موبائل فون بند کر رکھے ہیں اور عید کی خوشیاں منانے میں مصروف ہیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کئی لوگوں نے عید اپنے رشتہ داروں کے گھر کی ان علاقوں کے رہائشیوں نے وزیر اعظم، وفاقی وزیر پانی و بجلی اور حیسکو چیف سے اپیل کی ہے کہ وہ میرپورخاص حیسکو افسران اور اہلکاروں کا قبلہ درست کر کے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں دیگر صورت میں حیسکو آفیس کا گھیراو کیا جائے گا۔