گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ملک بھر کی طرح گوجرانوالہ میں بھی عید الاضحی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی شہریوں کی بڑی تعداد نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی اس موقع پر شہر بھر کے پارکس‘ شاپنگ مالز ‘ پلازے سمیت تفریحی مقامات مکمل طور بند رہے جس کے باعث روڈ پر شہریوں کی تعداد کم دیکھنے میں آئی عید کے دوسرے روزشہریوں نے اپنی فیملی اور دوستوں کے ہمراہ بار بی کیو کا اہتمام کیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے تفریحی مقامات بند کرنے کے باعث بچے گھروں میں رہے ۔