الیکشن میں دھاندلی کی گئی تو نتائج خوفناک ہونگے:میمونہ مشتاق

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی ضلعی صدر بیگم میمونہ مشتاق اعوان کی صدارت خواتین ونگ کا اجلاس ہوا جس میں فضیلت ناز، زاہد رمضان، رضیہ بیگم ، زاہدہ حبیب، خمینہ لیاقت سیال، سدرہ تبسم، روبینہ عزیز، شاہین کوثر و دیگر عہدیداران و ارکان نے شرکت کی، اجلاس میں آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور کشمیری ووٹرز کو ، موبلائز کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے بیگم میمونہ مشتاق اعوان نے کہا کہ شیخوپورہ میں مقیم آزاد کشمیر کے ووٹرز سے رابطے میں ہیں جو پارٹی امیدواروں کو فتح یاب کرا نے کیلئے 25 جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگاکر پیپلز پارٹی سے اپنی وابستگی کا اظہار کریں گے، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں اگر دھاندلی کی گئی تو اس کے نتائج خوفناک ہونگے آزاد کشمیر کے عوام باشعور ہیں جو پی ٹی آئی کے امیدواروں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے نہ ہی پیپلز پارٹی کے سوا کسی دیگر جماعت کو ووٹ دیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن