گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی نے نندی پور اور چیانوالی ہائیڈل پاور پراجیکٹ کا وزٹ کیا۔ سیکورٹی اور انتظامی معاملات کے حوالے سے ایس پی یوحکام، گیپکو حکام ،پرائیوٹ سیکورٹی ایجنسی کے انچارج ،چائنیز فرم اور دیگر حکومتی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس موقع پر انہوں نے پراجیکٹ کے حفاظتی انتظامات کی چیکنگ کرتے سیکورٹی انتظامات میں مزید جدت لانے کے احکامات جاری کیے ۔ پراجیکٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر مسلح جوانوں کی موجودگی کو سراہا۔سرچ لائیٹس میں مزید اضافے اورحفاظتی الارم سسٹم کوخود کار نظام سے منسلک کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ایس پی سول لائن اسد الرحمان، ڈی ایس پی کینٹ خالد محمود، ڈی ایس پی کامونکی ہا شم محمود، پرائیوٹ سیکورٹی ایجنسی کے انچارج ،چائنیز فرم کے نمائندگان بھی موجود تھے۔سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی نے کہا کہ پراجیکٹ ایریامیں سی سی ٹی وی کیمروںکی تعداد بڑھا کر انہیں مکمل طور پر آپریشنل کیا جائے اور بہتر سکیورٹی کیلئے نائٹ وژن کیمرے اور لانگ رینج سر چ لائٹس کو سیکورٹی پر مامور جوانوں کے حوالے کیا جا ئے ۔