گوجرانوالہ: میٹنگ میں نارواسلوک پر بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج‘ نعرے بازی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پنجاب حکومت کی طرف سے بلدیاتی اداروں کی بلائی گئی میٹنگ میں نارواسلوک پر بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج'یوسی چیئرمینوں کی شدید نعرے بازی۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے سلسلہ میں گوجرانوالہ کے بلدیاتی نمائندوں کی میٹنگ قائد اعظم سکول ہال میں بلائی تھی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی، و صدر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید ذوالقرنین نے شرکت کی اجلاس میں متذکرہ افسروں کی طرف سے بلدیاتی نمائندوں کیساتھ ناروا سلوک اختیار کیاگیا جبکہ اجلاس صرف رسمی کارروائی کے بعد بغیر کسی نتیجہ کے ختم کردیا گیا ضلعی انتظامیہ اور لوکل گورنمنٹ افسروں کی طرف سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کیخلاف ناروا سلوک اختیار کرنے پر بلدیاتی نمائندوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ڈپٹی میئر رانا مقصود، عامر اکرام ، ملک متین اعوان، شعیب بٹ، صدیق بٹ، با فاروق بٹ، طارق ندیم، اسامہ نصر، لالہ ظہیر احمد، خالد مغل، عابد بٹ، شاہد ظفر بھنڈر، عاطف مسعود ودیگر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کا منتخب بلدیاتی نمائندوں کیساتھ رویہ افسوسناک ہے قائد اعظم سکول میں بلدیاتی نمائندوں کی بلائی گئی میٹنگ میں ناروا سلوک کیا گیا اور بلدیاتی نمائندوں کیلئے پینے کے پانی کا بھی انتظام نہ تھا۔

ای پیپر دی نیشن