گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری نے انفرادی طور پر منگنی کرنے کے چار ماہ بعد باضابطہ طور پر اہل خانہ کی موجودگی میں منگنی کرلی۔ دونوں نے رواں برس 20 مارچ کو انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے منگنی کرنے کا اعلان کیا تھا اور دونوں نے انگوٹھیوں کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔مارچ میں انفرادی طور پر منگنی کرنے کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ اب دونوں شادی کریں گے، تاہم دونوں نے رشتہ ازدواج میں بندھنے سے قبل اہل خانہ کی موجودگی میں باضابطہ طور پر منگنی کرلی۔تفصیلات کے مطابق دونوں کی منگنی کی تقریبات کا اہتمام کرنے والی کمپنی ویڈنگ شیڈنگ کی جانب سے شیئر کی گئیں ویڈیوز اور تصاویر کے مطابق منگنی کی تقریب دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی۔منگنی کی تقریب میں گلوکار و موسیقار بلال سعید اور اداکارہ ہانیہ عامر کے علاوہ دیگر شوبز شخصیات اور موسیقی سے وابستہ افراد بھی شریک ہوئے جب کہ دونوں کے رشتے داروں نے بھی شرکت کی۔دونوں کی منگنی کی تصاویر بنانے والی کمپنی پکٹروازاہ نے بھی ان کی منگنی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں، جن میں دونوں کو خوش دیکھا جا سکتا ہے۔گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں مختلف شوبز شخصیات کی جانب سے منگنی کی مبارک باد دیے جانے کی پوسٹس بھی شیئر کیں۔شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی۔خیال کیا جا رہا ہے کہ اہل خانہ کی رضامندی سے باضابطہ منگنی ہوجانے کے بعد اب دونوں ممکنہ طور پر رواں برس کے اختتام یا پھر آئندہ سال کے آغاز تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔
اداکارشہباز شگری اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے باضابطہ طور پر منگنی کرلی
Jul 24, 2021 | 12:33