وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریا ت فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اوکاڑہ میں جھولا گرنے سے دوچھوٹی بچیاں موت کے منہ میں چلی گئیں،پچھلے سال پی ایس کیو سی اے نے بچوں کے جھولوں کی کوالٹی سرٹیفیکیشن لازمی قراردی تھی اگر اوکاڑہ کی انتظامیہ نے کوالٹی سرٹیفیکیٹ کے بغیر جھولے لگانے کی اجازت دی تو ڈی سی کو گرفتار کرنا چاہئے اوراگر سرٹیفیکیٹ تھا تو پی ایس کیوسی اے کے ذمہ داران کو پکڑیں۔ ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔
اوکاڑہ میں جھولا گرنےسےدوچھوٹی بچیاں موت کے منہ میں چلی گئیں،پچھلے سال PSQCA نےبچوں کے جھولوں کی کوالٹی سرٹیفیکیشن لازمی قراردی تھی اگر اوکاڑہ کی انتظامیہ نےکوالٹی سرٹیفیکیٹ کےبغیر جھولےلگانے کی اجازت دی توDCکو گرفتار کرنا چاہئے اوراگر سرٹیفیکیٹ تھا توPSQCA کے ذمہ داران کو پکڑیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 24, 2021