اوکاڑہ میں جھولا گرنے سے دوچھوٹی بچیاں موت کے منہ میں چلی گئیں، فواد چوہدری

Jul 24, 2021 | 13:09

ویب ڈیسک

وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریا ت فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اوکاڑہ میں جھولا گرنے سے دوچھوٹی بچیاں موت کے منہ میں چلی گئیں،پچھلے سال پی ایس کیو سی اے نے بچوں کے جھولوں کی کوالٹی سرٹیفیکیشن لازمی قراردی تھی اگر اوکاڑہ کی انتظامیہ  نے کوالٹی سرٹیفیکیٹ کے بغیر جھولے لگانے کی اجازت دی تو ڈی سی کو گرفتار کرنا چاہئے اوراگر سرٹیفیکیٹ تھا تو پی ایس کیوسی اے کے ذمہ داران کو پکڑیں۔ ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ 

مزیدخبریں