وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ نواز شریف صبح اعلان کریں شام کو وطن واپس لانے کے لیے طیارہ بھیج دوں گا،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے فوج کو احکامات جاری کردیے ہیں کہ کشمیر کے انتخابات میں فوج بھی موجود ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ 'مجھے شک ہے کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن)سے زیادہ نشتیں حاصل کرلے گی، مریم نواز کی سیاست کو ان کی زبان تباہ کر رہی ہے انہیں مفت مشورہ دے رہا ہوں، ان لوگوں نے پہلے ہی ہار کو تسلیم نہ کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے تاہم کشمیریوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے۔ کشمیر میں جو زبانیں استعمال کی گئیں اس سے کشمیریوں کا دل دکھا ہے۔'۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف وہاں سے رونا پیٹنا ڈال رکھے ہیں کہ میں بڑی تکلیف میں ہوں، یہ تکلیف آپ کی اپنی پسند پر ہے، صبح اعلان کریں شام کو چارٹر طیارہ بھیج دوں گا۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں انہیں بھرپور سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی، چاہتا ہوں اچھی حالت میں آجائیں اسی میں سب کا فائدہ ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور اس کا خاندان سارا مال لوٹ کر لے گئے ہیں اور قوم کو مشکل میں ڈال دیا ہے،انہوں نے کہاکہ، میرے دل کا جانی بلاول کہتا ہے میں کشمیر میں آرہا ہوں، اس کا راستہ کون روک سکتا ہے، اپوزیشن سے کہتا ہوں کہ آئندہ الیکشن کی تیاری کریں تین سال گزر گئے ہیں اور صرف ایک سال باقی ہے۔۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف اسرائیل اور بھارت نے ہائیبرڈ وار کا آغاز کردیا ہے، سوشل میڈیا کہہ رہا ہے کہ آپ را کے ایجنٹوں سے مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کشمیر میں کیا پیغام دے رہے ہیں، نریندر مودی سے آپ پگڑیاں بدلتے ہیں، جاتی امرا کشمیر کے کس نقشے میں ہے، اس ملک کا وزیر داخلہ ہے اصل کشمیری۔ان کا کہنا تھا کہ 'یہ کہتے ہیں کہ کشمیر کو فروخت کر رہے ہیں، کشمیری کوئی بھولا نہیں، سارا پاکستان بھی کشمیر کی حمایت سے دستبردار ہوجائے کشمیری اپنی آزادی سے پیچھے نہیں ہٹے گا'۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کشمیر کا کیس دنیا میں اجاگر کرے گا اور پاکستان کشمیریوں کے قدم قدم پر ساتھ چلے گا۔ان کا کہنا تھا کہ 'مجھے وزیر اعظم عمران خان نے افغان سفیر کی بیٹی کی تحقیقات کا حکم دیا، وہ اغوا نہیں تھا، لاپتہ ہونا، گمشدگی تھی'۔انہوں نے کہا کہ 'افغان حکومت آئے، اگر کسی نے کہا تو میں یہ بھی ڈھونڈ نکال سکتا ہوں کہ گمشدگی کہاں پر تھی اور لاپتگی کہاں پر'۔اس پر ایک صحافی نے کہا کہ اس کا معلوم تو آپ کو ابھی بھی ہے تو انہوں نے کہا کہ مناسب نہیں، بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں،وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اصل کام عمران خان نے کیا ہے جو اس ملک کی تقدیر بدلنے جا رہا ہے۔ داسو ڈیم پاکستان کی معاشی ترقی کا نقشہ بدل دے گا۔انہوںنے کہا کہ چین سے پاکستان کی دوستی لازوال ہے ،وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیری اپنا فیصلہ خود کریں گے، پاکستان قدم قدم پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہے، مولانا فضل الرحمان کی کارکردگی کشمیر کے معاملے پر ناقص رہی، اصل کام وزیراعظم عمران خان نے کیاہے اور وہی کشمیر کا کیس دنیا میں اجاگر کریں گے،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف بھائی سے ڈرے ہوئے ہیں اور بچارے لاپتہ ہیں.