وزیراعظم کے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کو اقوام متحدہ ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں پیش کیا جائے گا، کانفرنس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔دو روز ہ یونائیٹڈ نیشن کلائمٹ چینج کانفرنس یوکے آج اتوار کو لندن میں شروع ہوگی ، کانفرنس میں حکومت برطانیہ نے دنیا بھر کے 200ممالک میں سے 50ممالک کو بلایا ہے۔برطانوی حکومت نے یواین کلائمٹ چینج کانفرنس میں پاکستان کو مدعو کرلیا ، برطانیہ نے پاکستانی وزیرکلائمنٹ چینج کو بذات خود شرکت کی درخواست کی ہے ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔اس حوالے سے برطانیہ میں پاکستانی سفیر نے گزشتہ روزوزیراعظم کے نام خط لکھ کر آگاہ کیا تھا ، ملک امین اسلم عالمی یواین کلائمٹ چینج کانفرنس میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔کانفرنس میں پاکستان کے 10بلین ٹری سونامی منصوبے کومتعارف کرایا جائے گا اور ترقی پزیر ممالک کو 10بلین ٹری سونامی کے بارے میں بتایا جائے گا جبکہ منصوبے کوکامیابی کی مثال بناکر پیش کیا جائے گا۔برطانوی وزیر اعظم بھی عالمی کانفرنس میں شرکت اور خطاب کریں گے ، اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس2021میں برطانیہ کومیزبانی ملی ہے.
وزیراعظم کے 10بلین ٹری سونامی منصوبے کی شاندار کامیابی،اقوام متحدہ ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں پیش کیا جائے گا
Jul 24, 2021 | 16:28