آزاد کشمیر انتخابات: خیبر پختونخوامیں 2 حلقوں کیلئے پولنگ کل(اتوار کو) ہو گی

Jul 24, 2021 | 21:52

ویب ڈیسک

خیبر پختونخوا میں آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے لیے 2 حلقوں حلقہ ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 اور ایل اے 39 جموں کے لیے پولنگ کل (اتوار کو) ہو گی۔پولنگ کے لیے انتخابی مواد کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، خیبر پختونخوا سے انتخابات میں 6 ہزار 951 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 41 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں مردوں کے لیے 7، خواتین کے لیے 10 اور مشترکہ 24 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔پشاور میں ووٹرز کی کل تعداد 1 ہزار 278 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 686 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 592 ہے۔ پشاور میں 3 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔خیبر پختونخوا میں آزاد کشمیر الیکشن کے سب سے زیادہ ووٹرز کی تعداد 3 ہزار 190 مانسہرہ میں ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی، 400 سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیئے گئے ہیں۔انتخابات میں 4امیدوار میدان میں ہیں جن میں پی ٹی آئی سے عبدالماجد، جماعتِ اسلامی سے نورالباری اور عبدالناصر اور مشاہد مشتاق آزاد امید وار کے طور پر انتخابات لڑ رہے ہیں۔
#/S

مزیدخبریں