بنگلورو؍ جے یو (این این آئی) بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بیلارے میں ہندو انتہا پسند گروپ بجرنگ دل کے ارکان کے حملے میں زخمی ہونے والا 18 سالہ مسلم نوجوان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان کی شناخت مسعود کے نام سے ہوئی ہے۔ہند و انتہا پسندوں کے ایک گروپ نے مسعود کو19 جولائی کی رات کو کالنجا گاؤں میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔اسے شدید زخمی حالت میں منگلورو کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا پولیس نے ملزم سنیل، سدھیر، شیوا، سدھاشیو، رنجیت، ابھیلاش، جم رنجیت اور بھاسکر کو گرفتار کرلیا ہے۔راجستھان کے ضلع الور میں نامعلوم افراد نے ایک گردوارہ کے سابق گرنتھی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکے بال کاٹ دیئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شب اس وقت پیش آیا جب گرو بخش سنگھ نامی سابق گرنتھی اپنی موٹر سائیکل پر موضع الاوڑا جا رہا تھا۔ ملزمان نے مدد حاصل کرنے کے بہانے انہیں روکا اور انکی آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں۔