بلیک میل ہونگے نہ دباؤ میں آئیں گے، فیصلے پارلیمنٹ میں ہونگے: فضل الرحمن  


اسلام آباد (خبر نگار) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  تماشا بند ہونا چاہئے،انہوں نے کہا کہ جس وقت عمران کی حکومت تھی تو عدالتیں اور مقتدرہ نے اسے مکمل اور غیرمشرط حمایت دی لیکن جب سے پی ڈی ایم کی حکومت آئی پارلیمانی اور انتظامی امور  میں مداخلت شروع  ہو گئی،انہوں نے کہا کسی سے بلیک میل ہوں گے نہ دباو میں آئیں گے تمام فیصلے آئین کے مطابق پارلیمنٹ میں طے ہوں گے۔عمران کی کوئی سیادی حیثیت نہیں حکومت آئین و قانون کے مطابق عمران دور کی کرپشن کی تحقیقات کرے اور بلاتفریق سب کا کڑا احتساب بھی کرے۔پنجاب میں قومی حکومت کی کامیابی پرمولانا فضل الرحمان نے میاں نوازشریف،آصف علی زرداری، شہبازشریف ،حمزہ شہباز، پی ڈی ایم کی تمام قیادت اورکارکنان کومبارکباد دی ہے۔ انہوںنے چودھری شجاعت حسین کو پنجاب کی اس کامیابی پر خصوصی مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری شجاعت صاحب کے آج کے فیصلے نے پاکستان کے سیاسی معاشی اور جمہوری مستقبل کے لیے روشن راہ متعین کردی ہے جس پر وہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...