عمران نے معشیت بر باد کی قیمت عوام ادا کر رہے ہیں: شہباز شریف 


اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران نیازی یاد داشت کی کمی کا شکار ہیں عمران خان کو چند یادہانیوں کی ضرورت ہے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق عمران خان کے دور میں کرپشن بڑھی ‘بڑے گھپلوں کے علاوہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ  بھی فروخت ہوتی رہیں  عمران خان نے ملکی معیشت کو اتنا تباہ و برباد کر دیا کہ قیمت عوام ادا کر رہے ہیں عمران نیازی نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا اس  نے اقتدار کی ہوس میں توازن کا احساس کھو دیا عمران نیازی کا جھوٹ، پرواپیگنڈا اور حقائق اس کاثبوت ہیں ۔ دریں اثناء  وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس  لیکر ڈریپ کو فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعظم کی ہدایت پر ڈریپ کی کمیٹی آن لائف سیونگ ڈرگز نے تحقیقات شروع کر دیںڈریپ کی کمیٹی نے وفاقی اور صوبائی حکام سے ادویات کی قلت پر رپورٹ طلب کرلی کمیٹی نے خط میں کہا ہے کہ پاکستان میں ساٹھ ضروری ادویات دستیاب نہیں تمام وفاقی اور صوبائی ڈرگ ریگولیٹری حکام تحقیقات کریں اور آج ہی رپورٹ دیں، فارما انڈسٹری کا مؤقف ہے کہ آن لائف سیونگ ڈرگز کا خط پیداواری لاگت بڑھنے کے سبب کمپنیوں نے یہ ادویات بنانا بند کر دی ہیں اگر قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو ملک میں مزید ادویات کی شدید قلت پیدا ہو جائے گی۔ دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ استنبول میں یوکرائن  کے گندم  اناج کے معاہدے پر دستخط سفارت کاری کی ایک تاریخی فتح ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بامعنی مذاکرت  کے ذریعے تمام بحرانوں کو ٹالا جا سکتا ہے۔ اس شاندار کامیابی پر، میں اپنے بھائی صدر طیب اردوان  کو مبارکباد دیتا ہوں اور عالمی خوراک کے بحران کو روکنے میں ترکیہ  کے کلیدی کردار کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن