سیاسی‘ معاشی افہام و تفہیم کیلئے گرینڈ مذاکرات کی کوششیں شروع


اسلام آباد (تجزیہ: شاہزاد انور فاروقی) ملکی معیشت کی ہر گزرتے دن کے ساتھ خرابی پر وفاقی دارالحکومت میں سنجیدہ گفتگو کا آغاز ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ایک گرینڈ مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس میں میثاق معیشت کی طرز پر وسیع البنیاد اتفاق رائے پر بات چیت کو منطقی نتیجے پر پہنچایا جائے گا۔ گرینڈ سیاسی مذاکرے یا ڈائیلاگ میں ریاستی سربراہ کا اہم کردار ہوگا' جو ممکنہ طور پر سیاسی جماعتوں کے درمیان وسیع تر اتفاق رائے کے لیے بلایا جائیگا۔ ایک اہم مقام پر معیشت کی خرابی کو دورکرنے کے لیے یہ بات کئی گئی ہے۔ پاکستان کے معروضی حالات میں سیاسی جماعتوں کے مابین گفتگو کی بات ایک نیک شگون ہے اور ایسی کوشش کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ سیاسی جماعتوں کے مل بیٹھ کر تمام معاملات کو حل کرانے کی کوشش کرنے والوں کے ہاتھ مضبوط کرنے کا مطلب پاکستان کو مضبوط کرنا ہوگا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے لبرٹی چوک لاہور میں کارکنان کا اجتماع یہ اشارہ دیتا ہے کہ اب الیکشن مہم جیسا ماحول بننا شروع ہوگیا ہے۔ پنجاب کی حکمرانی کے لیے عدالتی فیصلہ جو اگلے ہفتے میں متوقع ہے اس کے بعد معاملات حتمی صورت اختیار کرنے کی جانب جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن