ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کا معاملہ‘ چیف جسٹس نے لاہور رجسٹری میں مقدمات کی  سماعت کیلئے تشکیل بنچ تحلیل کر دیا

Jul 24, 2022


لاہور (سپیشل رپورٹر) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے معاملہ کے باعث سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کیلئے تشکیل بینچ تحلیل کردیا ہے۔ جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرنا تھی۔ تاہم ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ کے معاملے کے باعث چیف جسٹس عمر عطابندیال نے اس بنچ کو تحلیل کر دیا ہے۔ رجسٹری میں جسٹس منیب اختر نے 25 سے 29 جولائی تک لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرنا تھی، تاہم اب چیف جسٹس نے ڈپٹی سپیکر رولنگ کے معاملے پر سماعت کیلئے جسٹس منیب اختر کو اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر بلالیا ہے۔خیال رہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ پیر کو اسلام آباد میں ڈپٹی سپیکر رولنگ معاملے کی سماعت کریگا، 3 رکنی بنچ میں جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

مزیدخبریں