اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے دو علاقوں میں دو آپریشنز کئے پہلے آپریشن میں ہائی ویلیو دہشت گرد کمانڈر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ دہشت گرد کمانڈر کے علاوہ تین دوسرے دہشت گرد بھی گرفتار کئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے دوسرے آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ‘ گولہ بارود اور آئی ای ڈیز برآمد کر لیں۔ مارے اور پکڑے گئے تمام دہشت گردوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے تھا۔ یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں‘ بھتہ خوری اور شہریوں کے قتل کے علاوہ اغواء برائے تاوان میں ملوث تھے۔