کراچی (نوائے وقت رپورٹ) قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضٰی سید نے کہا ہے کہ امید ہے آئندہ چند ہفتوں میں مارکیٹ کی غیر ضروری بے یقینی کم ہوگی، بے یقینی کم ہونے سے روپے کی گراوٹ واپس ہوسکتی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مالی سال 2023 میں فنڈنگ ضرورت پوری کریگا، مالی سال 2023 میں پاکستان کو 33.50 ارب ڈالر کی بیرونی فنڈنگ کی ضرورت ہوگی۔ قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ روپے کی گراوٹ گزشتہ ہفتے معمول سے زائد رہی، امید ہے آئندہ چند ہفتوں میں مارکیٹ کی غیر ضروری بے یقینی کم ہوگی۔ دنیاکی کئی ابھرتی معیشتوں کے مقابلے میں پاکستان کے حالات قدرے بہتر ہیں، پاکستان کا بیرونی قرض کئی ابھرتی معیشتوں کے مقابلے میں کم ہے۔