وزیر اعلی کے انتخاب سے متعلق کیس، فل کورٹ سماعت کرے : حکمران اتحاد


اسلام آباد(خبر نگار)حکمران اتحاد نے مشترکہ متفقہ اعلامیہ میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکمران اتحاد میں شامل تمام جماعتیں چیف جسٹس پاکستان سے پر زور مطالبہ کرتی ہیں کہ وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق مقدمے کی سماعت فل کورٹ کرے قرین انصاف ہوگا کہ عدالت عظمی کے تمام معزز جج صاحبان پر مشتمل فل کورٹ ،سپریم کورٹ بار کی نظرِ ثانی درخواست موجودہ درخواست اور دیگر متعلقہ درخواستوں کو ایک ساتھ سماعت کے لئے مقرر کرکے اس پر فیصلہ صادر کرے کیونکہ یہ بہت اہم قومی، سیاسی اور آئینی معاملات ہیں اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سیاسی عدم استحکام کی بھاری قیمت قومی معیشت دیوالیہ پن کے خطرات اور عوام مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی صورت ادا کر رہے ہیںعمران خان بار بار سیاست میں انتشار پیدا کر رہا ہے جس کا مقصد احتساب سے بچنا، اپنی کرپشن چھپانا اور چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنا ہے آئین نے مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ میں اختیارات کی واضح لکیر کھینچی ہوئی ہے جسے ایک متکبر آئین شکن فسطائیت کا پیکر مٹانے کی کوشش کر رہا ہے یہ دراصل پاکستان کے آئین، عوام کے حق حکمرانی اور جمہوری نظام کو بھی معیشت کی طرح دیوالیہ کرانا چاہتا ہے یہ سوچ اور رویہ پاکستان کے ریاستی نظام کیلئے دیمک بن چکا ہے حکمران اتحاد میں شامل جماعتیں اس عزم کا واشگاف اعادہ کرتی ہیں کہ آئین، جمہوریت اور عوام کے حق حکمرانی پر ہر گز کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہر فورم اور ہر میدان میں تمام اتحادی جماعتیں مل کر آگے بڑھیں گی اور فسطائیت کے سیاہ اندھیروں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے بعدتین بڑوں کی اہم بیٹھک۔ ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف‘ آصف علی زرداری اور چودھری شجاعت شریک ہوئے جس میں موجودہ اہم سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ملاقات کے دوران آئندہ کے سیاسی معاملات زیرغور آنے کے علاوہ آئند عام انتخابات اور معاشی حالات کی بہتری کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...