ملاّ فاضل چوک کا معقول معاوضہ دیاجائے:متاثرین

گوادر(بیورو رپورٹ) مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ متاثرین کمیٹی کے ارکان نے حاجی مولا بخش ، حمید پھلان ،اختر اکبر ، ولی شعبان ،سکیداد، اور مراد سالک کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے سیاسی و سماجی راہنما میر ارشد کلمتی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقع پر متاثرین وفد نے مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ کی تعمیر پر اپنے خدشات و تحفظات  کااظہار کیاکہ متاثرین روڈ کی تعمیر کے خلاف نہیں لیکن روڈ کی زد میں آنے والے متاثرین  کے املاک کی علاقے کی کمرشل ویلیو کو مد نظر رکھتے ہوئے کمپنسیشن ریٹ مقرر کی جائے اور متبادل اراضی فراہم کی جائے ، دوسری طرف انتظامیہ کی جانب سے متبادل اراضی کی فراہمی بھی نہیں کی جارہی جس طرح ملا بند وارڈ اور وادی ڈھور کے روڈ متاثرین کو دی گئی جنھیں اچھی خاصی کمپنسیشن ، متبادل اراضی کی فراہمی اور مختلف ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹ بھی دی گئے۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن اور سنیئر راہنما میر اشرف حسین نے  مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ متاثرین کے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کو مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کمپنسیشن ادا کی جائے اور متبادل اراضی کی فراہمی بھی جائے۔

ای پیپر دی نیشن