گرلز ڈگری کالج خاران میں دو روزہ علمی، ادبی فیسٹیول کا انعقاد

خاران (نامہ نگار)کمشنر رخشان سیف اللہ کھیتران  اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدا رحیم میروانی نے صوبائی حکومت کے تعاون اور ضلعی انتظامیہ ، نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں دو روزہ علمی اور ادبی  فیسٹیول کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ایس پی آصف حلیم ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید فاروق احمد شاہ  ، اسسٹنٹ کمشنر امتیاز محفوظ  ، ڈی ای او سردار نوروز خان مسکانزئی ،  میر حاجی جمعہ کبدانی ، سپورٹس آفیسر حبیب آحمد کبدانی، حاجی شوکت علی محمد حسنی، نصیر کبدانی لبزانکی ادباء  اور شعراء  احمد مہر  ، پروفیسر شکور زاہد ،قیوم سادگ  سفر خان راسکوئی  جلال فراق ، ثناء  سیاہ پاد  مسرور شاد   نے شرکت کی۔ثقافتی فیسٹیول میں بک میلہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جہاں تین سٹالوں پر مختلف زبانوں میں لکھی گئی کتابیں نصف قیمت کے ڈسکاؤنٹ پر فروخت کی گئیں کتاب میلہ  آج بھی  جاری  رہے گا۔ سیمینار  کے دوران پہلے سیشن میں علامہ عینی اور نصیر کبدانی کی علمی و ادبی خدمات زیر بحث ہوں گی جبکہ دوسرے سیشن میں مشاعرہ ہوگا ۔ ادبی فیسٹیول  دو دن تک جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن