چمن(نامہ نگار) بارشوں سے متاثرین کیلئے امدادی سامان مہیا کرنے پر ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منیراحمدکاکڑ،ایم این اے مولانا صلاح الدین و دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام توبہ اچکزئی حلقہ دیوبندی کے امیر مولوی گل محمد جنرل سیکرٹری مولوی محمد امین ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولوی جعفرخان مالیات سیکرٹری بخت محمد اچکزئی و دیگر نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔