گوادرمیں 56ہزارسے زائد افراد کو ہیضہ کی ویکسین لگائی جائے گی

Jul 24, 2022

گوادر (بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ گوادر   25 جولائی  سے لے کر 29 جولائی  تک گوادر کے تین متاثرہ یونین کونسلوں جن میں یونین کونسل شمالی،یوننن کونسل جنوبی اور یونین کونسل گوادر سنٹر شامل ہیں جہاں گزشتہ دنوں ڈائریا ہیضہ (cholera )  کے مثبت کیسز آئے تھے۔مہم کے دوران  گوادر کے میونسپل  کمیٹی کے تمام مراکز صحت میں ویکسین کی سہولت فراہم کی جائی گی، جن میں ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتال، بی ایچ یو شادو بند، سول ڈسپنسری شمبے اسماعیل و جی ڈی ہسپتال شامل ہیں  ۔ مجموعی طور پر 56ہزار نو سو 96 افراد کو ویکسین کی جائے گی۔

مزیدخبریں