پنجاب بار کونسل کے سیکرٹری ایڈ منسٹریشن محمد اشرف راہی قتل 

Jul 24, 2022


لاہور (نامہ نگار)بادامی باغ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پنجاب بار کونسل کے سیکرٹری محمد اشرف راہی کو قتل کردیا ہے جبکہ حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مطابق محمد اشرف راہی کار پر اپنے گھر جارہے تھے کہ بادامی باغ کے علاقے میں عثمان چوک کے قریب گھات لگائے دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھندفائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر محمد اشرف راہی موقع پر دم توڑ گئے۔ اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پہنچ گئی۔ فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلوؤں تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتارکرلیا جائے گا۔ محمد اشرف راہی حنیف پارک کے رہائشی اور 2 بیٹیوں کے باپ تھے۔ پولیس کے مطابق مقتول سیکشن آفیسر تھے اور بار کونسل کے سیکریٹری کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ 

مزیدخبریں