گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)محرم الحرام میں غیر ملکی امن دشمن قوتیں فرقہ وارایت کی آگ بھڑکانے کے مذموم ایجنڈا کی تکمیل کیلئے متحرک ہو جاتی ہیں ایسی قوتوں کے خلاف ہمیں اپنی صفوں میں مکمل اور مثالی اتحاد پیدا کرتے ہو ئے مسلسل چوکنا رہنا ہو گا۔ تمام مسالک کے جید علما کرام مکمل ہم آہنگی اور بھائی چارے کے ساتھ قیام امن کی حکومتی کوششوں کو کامیاب بنائیں،کسی بھی شرانگیزی فرقہ واریت اورمذہبی منافرت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا مجالس اور جلوسوں کے منتظمین ضلع کے امن کو مضبوط بنانے کے لیے شعلہ بیان اور انتشار کا سبب بننے والے مقررین کو ہر گز نہ بلائیں خلاف ورزی پر مقرربلکہ منتظمین کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر اور سی پی او رائے اعجاز احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ،حافظ محمد جواد قاسمی،محمد بابر رضوان باجوہ،قاضی ضیا اللہ محسن اعوان، حافظ شہباز رسول،مفتی محمد اسلم طارق،علامہ خالد حسن مجددی،قاری محمد سلیم زاہد،پروفیسر محمد آصف ہزاروی،منیجر اوقاف رانا عبدالحلیم، محمد قیصر حنیف،صدر انجمن تاجران فضل الرحمن بھی شریک تھے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کی سطح پر مسلسل مانیٹرنگ کیلئے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے جہاں سے حساسں جلوسوں اور مجالس کی بذریعہ سی سی ٹی وی کیمروں سے لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نئی یشکیل پانے والی امن کمیٹی کے تمام ممبران کو ممبر شپ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔سی پی او رائے اعجاز احمدنے کہا کہ عاشورہ محرم الحرام کے جلو سوں اورمجالس کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی جنکی سیکیورٹی پر معمور رضار کار وں بھی سپیشل ٹرینگ کے علاوہ مخصوص کارڈ بھی جاری کیے جائیں گے۔
فرقہ وارایت بھڑکانے والی قوتوں سے مسلسل چوکنا رہنا ہو گا:ڈی سی گوجرانوالہ
Jul 24, 2022