علی پور چٹھہ : بارشوں سے مرکزی قبرستان میں قبریں بیٹھ گئیں،پانی جمع

علی پور چٹھہ(نامہ نگار)علی پور چٹھہ میں حالیہ مون سون کی بارشوں سے مرکزی قبرستان میں قبریں بیٹھ گئیں،عوامی سماجی حلقوں کا اظہار تشویش!!کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیاتفصیلات کے مطابق علی پورچٹھہ کا مرکزی قبرستان گوناں گوں مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے انتظامیہ کی عدم توجگی سے رسولنگر روڈ سے ملحقہ آبادی کی نکاسی آب نہ ہونے سے سیوریج و بارش کا پانی قبرستان میں داخل ہوجاتا ہے احاطہ قبرستان نیچا ہونے اور نکاس اب کا کوئی خاطر خواہ انتظام نہ ہونے  جوہڑ کی منظر کشی کررہا ہے جس کے نقصانات سے قبریں  بیٹھ گئیں علی پور چٹھہ کے عوام الناس اپنے پیاروں کی آخری نشانیوں سے بھی محروم ہونے لگے ہیں ۔عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر گوجرانوالہ پر زوردیا ہے کہ فوری اک خصوصی گرانٹ جاری کرکے قبرستان میں نکاس اب کے مسائل کو حل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن