مفادات کے پجاری حکمران عوام کی قسمت سے کھیل رہے ہیں:اکبر نقشبندی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ اور صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی نے کہا ہے کہ مفادات کے پجاری حکمران عوام کی قسمت سے کھیل رہے ہیں،اقتدار کی ہوس نے موجودہ حکمرانوں کو سچائی کا سامنا کرنے کے قابل نہیں چھوڑا،ملکی سیاست میں تلخیوں کا زہر گھول دیا گیا ہے،ملک کو انتشار کی نہیں اتفاق و اتحاد اور محبت و اخوت کی ضرورت ہے،پاکستان کو ایک سازش کے تحت خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے،حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کیلئے کرپٹ نظام کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن