لاہور (نیوز رپورٹر) نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے عہدے کا حلف گزشتہ روز اٹھا لیا۔ گورنر ہائوس لاہور میں ہونے والی تقریب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حمزہ شہباز سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے بعد ن لیگ اور پی پی کے کارکنان نے اپنی اپنی جماعتوں کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ اسمبلی اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ مسلم لیگ (ن) کے راہنما خواجہ عمران نذیر، احسن اقبال، رانا مشہور، رانا اقبال اور دیگر عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب میں شریک شخصیات نے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے پر محمد حمزہ شہباز کو مبارکباد دی۔ دریں اثناء نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں کامیاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن، اتحادی جماعتوں کے اراکین سمیت آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین صاحب کا بھی شکریہ جنہوں نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
حمزہ شہباز نے حلف اٹھا لیا، زرداری شجاعت اتحا دیوں کا شکریہ: وزیر اعلی
Jul 24, 2022