گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز حاجی عبدالرئوف مغل ، چوہدری اقبال گجر، عمران خالد بٹ ، چوہدری اشرف علی انصاری، سٹی صدر سلمان خالد پومی بٹ ، سینئر نائب صدور شیخ ثروت اکرام ، محمد شعیب بٹ ، نائب صدر جمشید ایوب بٹ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا وزیر اعلیٰ برقرار رہنا عوام کی فتح ہے ،عمران خان اور ان کے حواری ٹولے کی انتشار اور فساد کی سازش ناکام ہو گئی حمزہ شہباز پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرتے رہیں گے ان خیالات کا ظہار انہوں نے خصو صی گفتگو کرتے ہوئے کیا ن لیگی راہنمائوں نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کا وزیر اعلیٰ برقرار رہنا پنجاب کے عوام کی فتح اور صوبے کی خوش قسمتی ہے وہ عوامی مسائل حل کرنے میںدن رات مصروف ہیںان کی قیادت میںصوبہ پنجاب آگے جائے گاا ور ترقی و خوشحالی کی منزلیں طے کرے گا انہوں نے کہا کہ چیئر مین تحریک انصاف کو اقتدار ہر شے سے عزیز ہے لیکن عوام ان کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔
حمزہ شہباز کا وزیر اعلیٰ برقرار رہنا عوام کی فتح ہے:رئوف مغل،اقبال گجر
Jul 24, 2022