سی پی او نے ہیڈکانسٹیبل ترقی پانیوالے 158 اہلکاروں کو بیجز لگائے

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)اشرف مارتھ شہید ڈسٹرکٹ پولیس میں کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پر ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کو پروموشن بیجز لگانے کی تقریب منعقد ہوئی۔سٹی پولیس آفیسر رائے اعجاز احمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ایس ایس پی آپریشنز ناصر سیال، ایس پی صدر محمد عثمان ٹیپو، ایس پی سٹی ارسلان شاہزیب اور دیگر سینئر پولیس افسران نے تقریب میں شرکت کی۔سی پی اور رائے اعجاز احمد و دیگر سینئر افسران نے کانسٹیبل سے ہیڈکانسٹیبل ترقی پانیوالے 158 پولیس اہلکاروں کو بیجز لگائے   اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ترقی پانے والوں میں ڈسٹرکٹ پولیس کے کانسٹیبلان،لیڈی کانسٹیبلان، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کے جوان شامل ہیں۔ سی پی او نے ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کومبارکباد دی اور کہا کہ بروقت ترقی ہرپولیس آفیسر کا بنیادی حق ہے۔ترقی ملنے سے افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی میں مزید بہتری اور نکھار پیدا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عہدہ بڑھنے سے ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور اپنی ذمہ داریوں کو نہایت ایمانداری اور خوش اسلابی کے ساتھ سر انجام دیں۔علاوہ ازیں لوگوں سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں۔

ای پیپر دی نیشن