علی پور چٹھہ(نامہ نگار گیپکو حکام کی عوام دشمن پالیساں ،غربت کی چکی میں پسے صارفین کو بجلی استعمال نہ کرنے کے باوجود بھاری بل بھجوادیاتفصیلات کے مطابق شیر محمد پلازہ میں زیرو یونٹ کا بل مبلغ 1616روپے ارسال کیا گیا جس میں واپڈا کی ظالمانہ پالیسی کے پیش نظر بل میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 956روپے، ریٹیلرٹیکس کی مد میں 875روپے جبکہ جی ایس ٹی ،کرایہ میٹر و دیگر ٹیکسز کی نام نہاد رقم شامل کی گئی ۔علی پورچٹھہ کے عوامی سماجی حلقوں نے وفاقی وزیرتوانائی،چیئرمین واپڈا،چیف ایگزیکٹیو گیپکو پر زوردیا ہے کہ بل بجلی سے غیر ضروری ٹیکسز کا خاتمہ کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔