شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آمنہ عالم ڈھلوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کو شعار بنانے والے معاشرے میں اپنا مقام رکھتے ہیںکیونکہ انسانیت کی بھلائی کی سوچ اور فکر رکھنے والوں کو اللہ تعالیٰ اپنے پسندیدہ بندوں میں شامل کر لیتے ہیں ہمیں اپنے اردگرد میں مجبور ، نادار ، مفلس اور مستحقین کی امداد کیساتھ ساتھ ان کے معیارزندگی کی بلندی کیلئے عملی اقدامات اٹھانے چاہیے جبکہ انسانیت کی بھلائی اور فلاح وبہبود پر کام کرنیوالی این جی اوز اوررفاعی اداروں کو بھی چاہیے کہ اپنے فرائض کی ادائیگی کو پوری ایمانداری اورفرض شناسی سے سرانجام دیکر انہیں معاشرے کا مفید اور کار آمد شہر ی بنانے میں بھرپور کردارادا کریں ان خیالا ت کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر مختلف این جی اوز کے عہدیداران بھی موجودتھے آمنہ عالم ڈھلوں نے کہاکہ محکمہ سوشل ویلفیئر بیت المال کے زیر اہتمام کام کرنیوالی این جی اوز کے عہدیدار غریب اور مستحقین کے معیار زندگی کی بلندی کیلئے اقدامات کو مزید تیز کریں۔
ہمیں مستحقین کی امداد کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں:آمنہ عالم ڈھلوں
Jul 24, 2022