شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی )ضلع شیخوپورہ میں بیکریز اور مٹھائیوں کی تیاری میں کھلے اور غیر معیاری رنگوں زائد المعیاد اشیاء کے استعمال ہونا شروع ہو گیا ہے ان اشیاء کے استعمال سے لوگ پیٹ کے امراض ،ہیضہ ،گیسٹرو انٹائٹس سمیت ہیپاٹائٹس کا بھی شکار ہو رہے ہیں ایک سروے میں پتہ چلا ہے کہ اکثر بیکریوں کے کارخانوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کولڈ سٹوریج میں پڑی ہوئی کھانے پینے کی اشیاء اور حشرات کی موجودگی بھی پائی گئی ہے کوئی بھی حکومتی ادارہ ان غیر معیاری اشیاء بنانے والوں کیخلاف کارروائی نہیں کر رہا جس کی وجہ سے ان کے حوصلے مزید بڑ ھ گئے ہیں سروے میں سماجی رہنماء چوہدری طاہر منہاس نے کہا کہ بیکری کی پروڈکٹس کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کا کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا غیر معیاری فوڈ کلر کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے ۔ شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب ،ایم ڈی پنجاب فوڈ اتھارٹی ،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیو الے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔