شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) سیکرٹری صحت پنجاب علی جان نے معروف معالج پروفیسر ڈاکٹر ایاد اختر چوہان کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے میں ایم ایس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا پروفیسر ڈاکٹر ایاد اختر چوہان نے مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا بطور ایم ایس چارج سنبھال لیا ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے پہنچنے پر ان کا استقبال کیا گیا چارج لینے کے بعد پروفیسر ڈاکٹر ایاد اختر چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنجاب کا سب سے بڑا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہے اور پنجاب کے چھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے بھی بڑا ہے یہاں روزانہ آوٹ ڈور میں تین ہزار سے زائد اور ایمرجنسی ٹراما سنٹر میں دو ہزار سے زائد مریض آتے ہیں ہسپتال میں پنجاب کا پہلا جدید ڈائیلاسز سنٹر گائنی وارڈ آنکھ ناک کان کے شعبے ہیں بچوں کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم موجود ہے ہر قسم کے بڑے چھوٹے آپریشن کی سہولت کیساتھ دل کے شعبوں سرجری فزیوتھراپی ہڈی کے ڈاکٹر وں کی ٹیمیں موجود ہیں ایکسرے ای سی جی الٹرا ساونڈ کی سہولت بھی دستیاب ہے ۔