لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کا اقتدار ملک و قوم کی خدمت کیلئے نہیں بلکہ لوٹ مار کیلئے ہے۔ پنجاب میں وزات اعلیٰ کے انتخاب نے ثابت کردیا کہ پنجاب کی عوام ہار گئے اورمفاد پرست سیاستدان جیت گئے ہیں۔ وزارت اعلیٰ کیلئے ایم پیز کی خرید و فروخت اور لوٹوں کا ادل بدل جمہوریت کے نام پر بدنماداغ ہے۔ پیسوں کے زور پر اقتدار پر قابض کرپٹ سیاستدان اور مافیاز عوام کی فلاح و بہبود کیلئے نہیں بلکہ ملک و قوم کو لوٹنے اورمعاشی طور پر تباہ کرنے کیلئے آتا ہے۔ ملک میں شدید سیاسی بحران کی وجہ سے ڈالر آسمان پر اور پاکستانی روپیہ زمین بوس ہوچکا ہے۔ عوام معاشی بدحال اور ملکی معیشت آئی ایم ایف سے قرض لینے کیباوجود تباہی کا شکار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ سوات میں شرقی لاہور کی لیڈر شپ تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ہارس ٹریڈنگ کا اقتدار خدمت نہیں، لوٹ مار کیلئے ہے: ذکر اللہ مجاہد
Jul 24, 2022